کلئیر اسٹڈی اینیمیشن
یہ مختصر اینیمیشن مختلف پوزیشنز کی وضاحت کرتی ہے جسے آپ سروائیکل اسکریننگ ٹیسٹ کے لیے منتخب کر سکتی ہیں۔ ہر شخص مختلف ہوتا ہے۔ ہم سب کے جسم ایک دوسرے سے مختلف ہیں، اور ہم سب کی ضروریات بھی مختلف ہیں۔ لیکن ہر وہ شخص جس کے پاس سروکس ہے اور جس کی عمر 25 سال سے زیادہ ہے چاہے وہ جیسے بھی نظر آتے ہوں یا اپنی شناخت کیسے بھی کرتے ہوں انہیں سروائیکل اسکریننگ کروانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اور اسے مؤخر نہ کریں۔ سروائیکل اسکریننگ اہم ہے کیونکہ یہ ایک عام وائرس کو تلاش کر سکتی ہے جو سروکس کے خلیوں میں تبدیلیاں پیدا کر سکتا ہے اگر ان تبدیلیوں کا علاج نہ کیا جائے تو یہ بعد میں کینسر میں بدل سکتی ہیں۔ کچھ لوگ اس ٹیسٹ کے بارے میں شرمندگی یا پریشانی محسوس کرتے ہیں۔ یہ ماضی کے منفی تجربات کی وجہ سے ہو سکتا ہے یا اس لیے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ تکلیف دہ ہوگا۔ ہم نے یہ سیکھا ہے کہ جب لوگ یہ طے کر سکتے ہیں کہ ٹیسٹ کس طرح کیا جائے تو وہ زیادہ پراعتماد اور پرسکون محسوس کرتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اب آپ اپنے سروائیکل اسکریننگ ٹیسٹ کے لیے پوزیشن منتخب کر سکتی ہیں؟ آپ یہ منتخب کر سکتی ہیں کہ اپنی ٹانگیں موڑ کر اور تھوڑا کھول کر سیدھا پیٹھ کے بل لیٹیں۔ یا آپ بائیں پہلو پر ہلکی سی ٹانگیں کھول کر بستر پر لیٹ سکتی ہیں۔ پیٹھ کے بل لیٹنا جسمانی طور پر مشکل ہو سکتا ہے یا گھبراہٹ کا باعث بن سکتا ہے۔ کچھ لوگوں کو پہلو کے بل لیٹنا زیادہ پُرسکون لگتا ہے، جو ٹیسٹ کو مزید آرام دہ محسوس کروا سکتا ہے۔ اپنے ڈاکٹر سے پوچھیں یا نرس سے اپنی پوزیشن کے انتخاب کے بارے میں ملاقات سے پہلے یا دوران میں بات کریں۔ وہ آپ کو اس عمل کے دوران رہنمائی فراہم کر سکیں گے۔ آپ کی صحت اہم ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ آپ کی سروائیکل اسکریننگ زیادہ سے زیادہ آرام دہ ہو۔ آپ انتخاب کر سکتی ہیں جو آپ کے لیے سب سے بہتر ہو۔
